
(24 نیوز)بھارتی ریاست کیرالا کے وزیرِ کھیل وی عبدالرحمٰن نے الزام عائد کیا ہے کہ ارجنٹینا کی قومی فٹبال ٹیم اور اسٹار کھلاڑی لیونل میسی نے وعدے کے باوجود کیرالہ آ کر میچ نہ کھیل کر ریاست کو دھوکا دیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق وزیرِ کھیل نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا کہ ارجنٹینا ٹیم کو کیرالہ لانے کے لیے طویل مذاکرات کیے گئے تھے اور سپانسرز سے تقریباً 250 کروڑ روپے کا انتظام کرنا آسان نہیں تھا۔
رقم وصول کرنے کے باوجود ٹیم طے شدہ دورے پر نہیں آئی جو انتہائی مایوس کُن عمل ہے۔
مزید پڑھیں:فٹبال رینکنگ،فرانس پہلے، پاکستان کا 202 واں نمبر
وی عبدالرحمٰن نے دعویٰ کیا کہ تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ ارجنٹینا ٹیم نے اسی طرح 5 دیگر ممالک کے ساتھ بھی معاہدے کیے مگر وہاں بھی میچ کھیلنے نہیں گئی۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ اس معاملے میں قانونی کارروائی اور معاوضے کا مطالبہ کیا جا سکتا ہے۔
کیرالہ کے وزیرِ کھیل نے کہا کہ میں ذاتی طور پر ٹیم کی آمد کا منتظر تھا اور اس واقعے سے کیرالہ کے فٹبال شائقین شدید مایوس ہوئے ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں اعلان کیا گیا تھا کہ ارجنٹینا فٹبال ٹیم اور لیونل میسی مارچ میں کیرالہ کا دورہ کریں گے












Leave a Reply