
(ویب ڈیسک) بھارتی کرکٹر شیکھر دھون نے اپنی غیر ملکی گرل فرینڈ سے شادی کرلی۔ اس شادی کی خبر بھارتی ٹی توینٹی ٹیم میں شامل نہ ہو پانے والے سپن باؤلر یوزویندر چہل نے انسٹاگرام پر پوسٹ کی۔
سابق بھارتی کرکٹر شیکھر دھون کی یہ دوسری شادی ہے۔
شیکھر دھون نے اپنی گرل فرینڈ صوفی شائن سے دوسری شادی کی ہے۔ شیکھر دھون کے فینز اور فرینڈز انپہیں مبارکیں دے رہے ہیں۔ باقی لوگ تماشا دیکھ رہے ہیں۔
شیکھر دھون نے ہفتے کے روز دہلی این سی آر میں ایک نجی تقریب کے دوران صوفی شائن کے ساتھ شادی کی۔ اس تقریب میں صرف دھون کے گھر والے، کچھ قریبی دوست اور احباب نے ہی شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیئے: سُپرایٹ راؤنڈ؛ کولمبو میچ منسوخ، اب پاکستان انگلینڈ کے ساتھ 24 فروری کو میچ کرےگا
دھون کی شادی کی خبر بھارتی سپنر یوزویندر چہل نے انسٹاگرام پر شیئر کی۔ انہوں نے شادی کی تصاویر پوسٹ کیں جس کے بعد چہل کے فینز اور پھر دھون کے بھی فین متوجہ ہویئے اور مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
جنوری میں شیکھر دھون نے اپنی گرل فرینڈ صوفی شائن سے منگنی کا باضابطہ اعلان کیا تھا۔
سوفی شائن کا لنکڈ ان میں ایک پروفائل موجود ہے۔ اس پروفائل پر موجود انفارمیشن کے مطابق سوفی شائن کا تعلق آئرش ہیں۔ وہ ایک پروڈکٹ کنسلٹنٹ ہیں۔ آج کل امریکی ادارے ناردرن ٹرسٹ کارپوریشن میں سیکنڈ وائس پریذیڈنٹ اور پروڈکٹ کنسلٹنٹ کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں۔
شیکھر دھون اور ان کی پہلی بیوی عائشہ مکھرجی کے درمیان اکتوبر 2023 میں طلاق ہو گئی تھی۔ وہ والی شادی 11 سال رہی تھیی۔ نئی والی شادی کے متعلق کہنا مشکل ہے کہ کب تک چلے گی۔












Leave a Reply