بھارت غیر منصفانہ رویہ اختیار کر رہا ہے: سری لنکن رکن پارلیمنٹ



(ویب ڈیسک )سری لنکن رکنِ پارلیمنٹ سجیت بریرا نے بھی بھارت اور آئی سی سی کے گٹھ جوڑ پر اپنے خیالات کا اظہار کردیا اور اس بارے میں کہا کہ بھارت غیر منصفانہ رویہ اختیار کر رہا ہے اور نامعلوم شرائط عائد کر رہا ہے۔

  سجیت بریرا نے کہا ہے کہ پاک بھارت میچ دیکھنے کے خواہش مندوں کے باعث ہمیں بھاری مالی نقصان بھی ہو رہا ہے۔

انہوں نے 1996 کے کرکٹ ورلڈ کپ کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز نے سری لنکا آنے سے انکار کر دیا تھا۔

سجیت بریرا نے مزید کہا کہ 1996 میں پاکستانی ٹیم سری لنکا آئی اور میچ کھیلی، ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں پاکستانی عوام نے سری لنکن ٹیم کی سپورٹ کی۔

یہ بھی  پڑھیں:قیمت اچانک گر گئی،چاندی خریدنے والے کنگال

دوسری جانب سری لنکا کرکٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ پر نظرثانی کی درخواست کردی۔

سری لنکن میڈیا کے مطابق سری لنکا کرکٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو خط لکھ دیا، جس میں کہا گیا کہ پاکستان کے بائیکاٹ کے اعلان سے سری لنکا کی ٹوورازم سیکٹر متاثر ہوا، بائیکاٹ کی وجہ سے بڑی تعداد میں فینز نے ہوٹلز کی بکنگ منسوخ کر دی۔

اس کے علاوہ ذرائع کا کہنا ہے کہ دیگر کرکٹ بورڈ نے بھی پاکستان کو بائیکاٹ نہ کرنے اور فیصلے پر نظر ثانی کا کہا ہے۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *