
(ویب ڈیسک) نمیبیا کے کیپٹن نے آج شام بھارت کے ساتھ ٹی ٹوینٹی میچ سے پہلے آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم کو شدید نوعیت کا غیر منصفانہ ایڈوانٹیج دینے کی شکایت کی ہے۔
نمیبیا کا آج بھارت کے ساتھ میچ ہے اور نمیبیا کے کیپٹن نے شکایت کی ہے کہ آئی سی سی بھارت کی ٹیم کو دو مرتبہ فلڈ لائٹس میں کھیلنے کی پریکٹس کروا دی ہمین ایک بھی بار فلڈ لائٹس میں کھیلنے کا موقع نہیں دیا حالانکہ ہمیں سخت ضرورت تھی کیونکہ نمیبیا میں ہم فلڈ لائت مین نہیں کھیلتے۔
آئی سی سی کے بھارت کو غیر منصفانہ ایدوانٹیج دینے کی اس واشگاف شکایت پر میڈیا نے رپورٹ کیا کہ نمیبیا کے کیپٹن آئی سی سی پر برس پڑے۔
اس سے پہلے بھارت کے ساتھ غیر معمولی شفقت کرنے اور بھارتی من مانیوں کی شکایت پاکستان نے کی، پھر بنگلہ دیش نے یہی شکایت کی، آج نمیبیا بھی آئی سی سی کے کھلم کھلا بھارت نواز طرز عمل کی شکایت کر رہا ہے۔
آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں نمیبیا کے کیپٹن گرہارڈ ارسمس نے بھارت کو غیر منصفانہ ایڈوانٹیج دینے کی شکایت آج آفیشل نیوز کانفرنس میں دنیا کے سامنے رکھی۔
یہ بھی پڑھیئے: ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ: بھارت میں بچی ہوئی کولڈ ڈرنک دوبارہ بوتلوں میں بھرکر بیچنے کی ویڈیو وائرل
بھارت کے ساتھ اپنے آج شام ہو رہے میچ سے پہلے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے نمیبئین کیپٹن گرہارڈ ارسمس نے کہا کہ ہمیں فلڈ لائٹس میں ٹریننگ کی سہولت فراہم نہیں کی گئی ہم نے دن میں ٹریننگ کی جبکہ بھارتی ٹیم نے دو مرتبہ نائٹ ٹریننگ سیشن کیے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں علم کہ ہمیں میچ سے پہلے نائٹ ٹریننگ سیشن کیوں نہیں دیا گیا مگر میرے خیال میں بھارتی ٹیم نے دو نائٹ سیشن کیے۔
نمیبیا کے کیپٹن نے کہا کہ کیا چاہتے ہیں کہ ہم نمیبین سٹائل کو اپنائیں۔ ہم مضبوط بن کر سامنے آئیں گے، فائٹ کریں گے، نمیبیامیں ہمارےپاس فلڈ لائٹس نہیں ہیں وہاں ہم ڈے نائٹ گیم نہیں کھیلتے۔ یہاں ہمیں نائٹ کرکٹ کھیلنے کے لئے کہا گیا تو ہمیں نائٹ کرکٹ کے ماحول میں پریکٹس کرنے کی سہولت دینا لازمی تھا۔ ہمیں ایک بھی بار فلڈ لائت میں پریکٹس نہیں کرنے دیا اور بھارت کو دو دو بار فلڈ لائٹ مین پریکٹس کروائی گئی۔ آئی سی سی کا یہ رویہ غیر منصفانہ ہے۔
یہ بھی پڑھیئے: ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ: سری لنکا میں قومی ٹیم کو پاکستانی شیف کی خدمات حاصل
گرہارڈ ارسمس نے کہا کہ کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کے لیے لائٹس میں کھیلنا اچھا رہتا ہے لہٰذا انفراسٹرکچر کے لحاظ سے یہ ہمارے لئے چیلنج ہے۔
بھارت کے ساتھ کینیڈا نے نائٹ سیشن کیا کینیڈا کا جمعہ کو میچ ہے اور کینیڈا کا میچ سہہ پہر میں ہے ٹریننگ کے لیے نائٹ سیشن دے دیا گیا۔ نمیبیا نے پہلا میچ صبح کے اوقات میں کھیلا، اب ان کے دو میچ نائٹ سیشن میں ہونا ہیں۔
بھارت اور نمیبیا کے درمیان میچ آج دہلی میں کھیلا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیئے: پاکستان vs انڈیا؛ ٹی ٹوینٹی کرکٹ کا بہترین بیٹ کس کے پاس ہے، پلہ کس کا بھاری رہےگا؟












Leave a Reply