
(ویب ڈیسک)بھارتی کرکٹ ٹیم کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں شاندار کامیابی کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے کھلاڑیوں کے لیے خطیر انعامی رقم کا اعلان کردیا ہے۔
بھارت کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے سیکرؒٹری دیواجیت سائکیا نے منگل کے روز اعلان کیا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے والی بھارتی ٹیم کے لیے 131 کروڑ بھارتی روپے انعام مقرر کیا گیا ہے۔
یہ اعلان اس تاریخی فتح کے بعد سامنے آیا جب بھارت نے احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں نیوزی لینڈ کو 96 رنز سے شکست دی۔
بی سی سی آئی کے مطابق ٹیم کی شاندار کارکردگی نے نہ صرف ٹورنامنٹ کا دفاع ممکن بنایا بلکہ بھارت کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ مسلسل دو بار ٹائٹل جیتنے والی ٹیم بھی بنا دیا۔
???? News ????
BCCI announces a cash reward of INR 131 crore for #TeamIndia following their triumphant campaign in the ICC Men’s T20 World Cup 2026.
Details | #T20WorldCup | #MenInBlue https://t.co/eagTz1eOUb
— BCCI (@BCCI) March 10, 2026
اس کامیابی کے ساتھ بھارت مجموعی طور پر تین مرتبہ یہ عالمی اعزاز اپنے نام کرنے والی پہلی ٹیم بھی بن گئی۔
یہ بھی پڑھیں:اسحاق ڈار کا بحرین کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ،خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے بھی بھارت کو 2.34 ملین ڈالر (21 کروڑ بھارتی روپے سے زائد) انعامی رقم ملی جبکہ رنر اپ نیوزی لینڈ کو 1.17 ملین ڈالر (10 کروڑ بھارتی روپے سے زائد) دیے گئے۔












Leave a Reply