بے روزگار نوجوانوں کیلئے خوشخبری، اسلام آباد پولیس میں ہزاروں نئی بھرتیوں کی منظوری


وفاقی حکومت نے اسلام آباد پولیس میں 7 ہزار 600 نئی بھرتیوں کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد فورس میں افرادی قوت بڑھانے کا عمل تیز ہو جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس میں بھرتیوں سے متعلق سمری منظوری کے لیے وفاقی حکومت کو ارسال کی گئی تھی، جسے اب باقاعدہ طور پر منظور کر لیا گیا ہے۔ منظوری کے تحت مختلف کیڈرز میں مجموعی طور پر 7 ہزار 600 نئی آسامیوں پر بھرتی کی جائے گی۔

اس حوالے سے آئی جی اسلام آباد پولیس سید علی ناصر رضوی نے صحافیوں کے اعزاز میں دیے گئے افطار ڈنر کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی کہ وزارت خزانہ نے وفاقی پولیس میں نئی بھرتیوں کی منظوری دے دی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ نئی بھرتیوں سے دارالحکومت میں امن و امان کی صورتحال مزید بہتر بنانے، جرائم کی روک تھام اور پولیس کی استعداد کار میں اضافے میں مدد ملے گی۔


install suchtv android app on google app store

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *