بے روزگار نوجوانوں کے لئے بڑی خوشخبری آگئی، 25 ہزار نوجوانوں کو تربیت دیکر روزگار سے منسلک کیاجائے گا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے 25 ہزار نوجوانوں کوتربیت دینے کا منصوبہ منظور کرلیا ، سی ایم یوتھ ایمپلائی ایبلٹی پروگرام کے تحت نوجوانوں کو روزگار ملے گا۔3
پنجاب ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی اجلاس میں منصوبے کی منظوری دی گئی، منصوبے کا مقصد نوجوانوں کو ڈیجیٹل مہارتوں سے آراستہ کرکے عالمی معیار پر لانا ہے۔
اجلاس میں بریفنگ میں بتایا گیا آئی ٹی اور بی پی او مارکیٹ کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کیا جائے گا جبکہ کسٹمر سپورٹ،کال سینٹراور ڈیجیٹل مارکیٹنگ میں روزگار کے وسیع مواقع ہیں۔
آئندہ 5سال میں 25 ہزار نوجوانوں کو تربیت دیکر روزگار سے منسلک کیا جائے گا، لاہور،راولپنڈی، فیصل آباد،ملتان، گوجرانوالہ، سیالکوٹ میں تربیت فراہم کی جائے گی۔
پنجاب اسکلز ڈیولپمنٹ فنڈ منصوبےپرعمل درآمد اور نگرانی کرے گا، ٹریننگ کلاس روم اور مصنوعی ورک انوائرمنٹ کے امتزاج سے ہوگی، ادائیگیاں تین مراحل میں کارکردگی کی بنیاد پر کی جائیں گی۔
بریفنگ میں کہنا تھا کہ تمام ادائیگیاں ڈیجیٹل بینک ٹو بینک ٹرانسفر کے ذریعے ہوں گی، ٹریننگ فراہم کرنیوالوں کی ادائیگی روزگارکےقابل تصدیق نتائج سے مشروط ہوگی۔
تربیتی فیس میں 30فیصد عوامی شراکت کی تجویزختم، تمام اخراجات حکومت دے گی ، کم از کم تعلیمی قابلیت میٹرک مقرر،ضرورت کے مطابق لچک رکھی جائے گی اور پے رول اور تھرڈ پارٹی ویری فکیشن سے ملازمت کی تصدیق ہوگی۔













Leave a Reply