بے گھر کیمپ سے سابق مشہور کھلاڑی کی لاش برآمد



(ویب ڈیسک )امریکا کی نیشنل فٹبال لیگ کے سابق مشہور کھلاڑی کیون جانسن لاس اینجلس میں مردہ حالت میں پائے گئے۔

تفصیلات کے مطابق 55 سالہ کیون جانسن بدھ کے روز لاس اینجلس میں بے گھر شخص کے لیے لگے کیمپ میں مردہ حالت میں پائے گئے ،لاس ایجنلس کاؤنٹی کورونر کا کہنا تھا کہ سابق این ایف ایل کھلاڑی کی موت نوکیلی چیز کے گھاؤ اور سر پر لگی چوٹ سے واقع ہوئی۔

اطلاعات کے مطابق کیون کی لاش جنوبی لاس اینجلس کے قریب ایک علاقے وِلو بروک میں ایک بے گھر شخص کے ایک کیمپ میں پائی گئی، موت کی قتل کی واردات کے طور پر تفتیش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛  قذافی سٹیڈیم میں ایچ بی ایل پی ایس ایل پلیئر آکشن سے متعلق پی سی بی ورکشاپ کا انعقاد





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *