
(24 نیوز)بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کو دوست کے ساتھ ورلڈکپ کی جیت کا جشن منانا مہنگا پڑ گیا۔
آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی جیت کا جشن ہاردک پانڈیا نے اپنی دوست مہیکا شرما کے ساتھ گراؤنڈ میں منایا، بھارتی کرکٹر کا بھارتی جھنڈا لپیٹ کر خاتون دوست کے ساتھ جشن منانا فحش عمل قرار دیا گیا۔
واجد خان ایڈووکیٹ نے ہاردک پانڈیا کے خلاف ایف آئی آر کے لیے درخواست دی جس میں انہوں نے مؤقف اپنایا کہ ہاردک نے ترنگا کو جسم پر لپیٹا اور گراؤنڈ میں فحش عمل کے مرتکب ہوئے۔
وکیل نے استدعا کی ہے کہ پانڈیا کے خلاف جھنڈے کی توہین کرنے پر ایف آئی آر درج کی جائے، وکیل واجد خان نے پونے پولیس کو مقدمہ درج کرنے کی درخواست دی ہے۔
مزید پڑھیں:ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاور ہٹنگ، ٹوٹل کتنے چھکے لگائے گئے ؟
بھارتی میڈیا کے مطابق درخواست میں کہا گیا ہے کہ ہاردیک پانڈیا کا عمل متعلقہ قانون کی خلاف ورزی ہے۔
کرکٹر کے عمل کی وجہ سے قانونی کارروائی ہونی چاہیے، قومی جھنڈے کے وقار کا خیال رکھنا ہر شہری کی ذمہ داری ہے۔
واجد خان ایڈووکیٹ نے کہا کہ نیشنل فلیگ ایکٹ 1971 کے سیکشن ٹو کے تحت قومی جھنڈے کا وقار لازمی ہے۔
میری درخواست کو منظور کر لیا گیا ہے، دیکھتے ہیں کیا کارروائی ہوتی ہے۔
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کو فائنل میں شکست کے دینے کے بعد جشن کے دوران ہاردک پانڈیا کی دوسٹ مہیکا شرما گراؤنڈ میں موجود تھیں۔












Leave a Reply