تمام آل راؤنڈر پیچھے صائم ایوب  پھر چھا گئے



(ممتازشگری)آئی سی سی نے نئی پلیئرز رینکنگ جاری کردی  جس میں صائم ایوب نے تمام آل راؤنڈر کو پیچھے چھوڑ دیا۔
قومی کرکٹر صائم ایوب 290پوائنٹس کے ساتھ ایک بار پھر نمبر ون آل راؤنڈر بن گئے ، سکندر رضا ایک درجے تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
آل راؤنڈر میں بھارت کے ہاردک پانڈیا تیسرے نمبر پر ہیں جبکہ پاکستان کے محمد نواز آل راؤنڈرز رینکنگ میں چوتھے نمبر پر آگئے ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی بالرز میں بھارت کے ورون چکرورتی پہلے نمبر پر ہیں، پاکستان کے ابرار احمد دو درجے ترقی پا کر دوسری پوزیشن پر آ گئے ہیں جبکہ افغانستان کے سٹارسپنرراشد خان ایک درجے تنزلی کے بعد تیسری پوزیشن پر آ گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ورلڈکپ مہم کی تیاری، پاکستان ٹیم کا آج آئرلینڈ سے وارم اپ میچ
ٹی ٹوئنٹی بیٹرز میں ابھیشک شرما پہلے نمبر پر ہیں، انگلینڈ کے فل سالٹ دوسرے جبکہ انگلینڈ کے ہی جوز بٹلر تیسری پوزیشن پر ہیں، پاکستان کے صاحبزادہ فرحان ٹی ٹونٹی رینکنگ میںدو درجے تنزلی کے بعد ساتویں پوزیشن پر ہیں، سلمان علی آغا 12 درجے ترقی کے بعد 29 ویں نمبرپر پہنچ گئے ہیں۔
،،،،





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *