تیسرے چیف آف آرمی انٹرکلب ہاکی ٹورنامنٹ کی  سیمی فائنل لائن اپ مکمل



(24 نیوز)تیسرے چیف آف آرمی انٹرکلب ہاکی ٹورنامنٹ کی  سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی، پشاور، فیصل آباد، بنوں اور لاہور کی ٹیموں نے فائنل فور میں جگہ بنا لی ہے۔

آخری پول میچ میں رانا مجاہد ہاکی کلب نے سمیع عابدی ہاکی حیدر آباد کو ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی، چیف آف آرمی سٹاف ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل راؤنڈ میں ملک بھر سے 12 کلبوں نے کوالیفائی کیا تھا۔

جمعرات کو پہلا سیمی فائنل سول کوارٹر ہاکی کلب پشاور اور رانا مجاہد ہاکی کلب فیصل آباد کے درمیان ہوگا، دوسرا سیمی فائنل باچا خان ہاکی کلب بنوں اور پاک ہیرو کلب لاہور کے درمیان کھیلا جائیگا، دونوں سیمی فائنل کی فاتح ٹیموں کے درمیان فائنل 28 فروری کو لاہور میں ہی ہوگا۔

اولمپئن شہباز سینئر نے کہا کہ چیف آف آرمی سٹاف انٹرکلب ہاکی ٹورنامنٹ قومی کھیل کی بحالی کے لیے بہت اچھا اقدام ہے، اولمپئن دانش کلیم نے کہا کہ گراس روٹ لیول پر آرمی کی طرح دیگر ادارے بھی ہاکی میچز کا انعقاد کرینگے تو کھیل ترقی کرے گا۔

اولمپیئن انجم سعید نے کہا کہ پاک آرمی کے اس اقدام سے کلب ہاکی پرموٹ ہوگی اور نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا، ایونٹ میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں نے کامیاب ٹورنامنٹ کے انعقاد پر پاک آرمی کا شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں :اسلام آباد سمیت ملک بھر میں زلزلے کے شدید جھٹکے 





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *