ثانیہ اشفاق نے سابق شوہر عماد وسیم  کی واٹس ایپ چیٹس شیئر کردیں ّ



(ویب ڈیسک)پاکستانی آل راؤنڈر عماد وسیم کی سابقہ اہلیہ ثانیہ اشفاق نے عماد وسیم کی جانب سے بھیجے گئے واٹس ایپ میسجز کےسکرین شاٹس شیئر کردیے۔
گزشتہ چند دنوں کے دوران ثانیہ اشفاق نے انسٹاگرام پر متعدد پیغامات شیئر کیے جن میں انہوں نے 37 سالہ کرکٹر پر بے وفائی، بچوں کو نظر انداز کرنے اور اسقاطِ حمل پر مجبور کرنے جیسے سنگین الزامات عائد کیے۔
ثانیہ اشفاق نے جولائی 2025 کی واٹس ایپ چیٹس کے اسکرین شاٹس شیئر کیے ہیں،ان مبینہ پیغامات میں کرکٹر نے خبردار کیا تھا کہ اگر انہوں نے ان (ثانیہ) سے یا اہلخانہ سے رابطہ کیا تو وہ قانونی کارروائی کریں گے۔
سکرین شاٹس کے مطابق ثانیہ جو اُس وقت حاملہ تھیں، انہوں نےعماد وسیم سے بچے کی پیدائش کے موقع پر موجود رہنے کی درخواست کی تھی، تاہم کرکٹر نے سخت جواب دیتے ہوئے شرائط پر عمل نہ کرنے پر مبینہ طور پر پولیس میں شکایت کی دھمکی دی تھی۔

واضح رہے کہ ثانیہ اشفاق نے گزشتہ روز ایک ویڈیو پیغام بھی شیئر کیا تھا جس میں عماد وسیم پر دسمبر 2023 میں اسقاطِ حمل پر مجبور کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے انہیں قاتل قرار دیا تھا، ساتھ ہی یہ دعویٰ بھی کیا تھاکہ میرے پاس اپنے الزامات کے ثبوت بھی موجود ہیں،انہوں نے اسلام آباد یونائیٹڈ سے بھی مطالبہ کیاہے کہ وہ اپنے قواعد و ضوابط اور اقدار کے مطابق کارروائی کریں۔
 ثانیہ اشفاق نے وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے بھی اپیل کی تھی کہ وہ معاملے کا نوٹس لیں اور اس معاملے کی تحقیقات کا آغاز کریں۔

یہ بھی پڑھیں:والدین کے بغیر پہلے رمضان نے معاذ صفدر کو رلا دیا، ویڈیو وائرل
واضح  رہے کہ عماد وسیم اور ثانیہ اشفاق کی شادی 2019 میں ہوئی تھی جب کہ دسمبر 2025 میں ان کی طلاق ہوگئی اورحال ہی میں عمادوسیم نے نائلہ راجہ کے ساتھ دوسری شادی کی ہے۔ 





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *