جیسن گلیسپی کی پاکستان  کرکٹ میں پھر واپسی ؟اہم خبر جانیے



(ویب ڈیسک )پاکستان ریڈ بال ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کی ایک بار پھر پاکستان کرکٹ میں واپسی کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق جیسن گلیسپی قومی ٹیم نہیں بلکہ پاکستان سپر لیگ کی ٹیم کی کوچنگ کی ذمہ داریاں نبھاسکتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جیسن گلیسپی پی ایس ایل میں شامل ہونے والی نئی ٹیم حیدرآباد کے ہیڈکوچ بننے کے مضبوط امیدوار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:طیارے کی کریش لینڈنگ ، اہم حکومتی شخصیت  چل بسی

واضح رہے کہ 2024 میں جیسن گلیسپی پاکستان ریڈ بال ٹیم کے مختصر وقت کے لیے کوچ رہے اور پھر انہوں نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

پاکستان سپر لیگ سیزن 11 مارچ میں شروع ہورہا ہے جس میں اب سے 6 کے بجائے 8 ٹیمیں ٹرافی حاصل کرنے کی جدوجہد میں نظر آئیں گی۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *