
( اعجاز وسیم باکھری)محسن نقوی نے آئی سی سی کی عقل ٹھکانے لگادی اورصدر آئی سی سی محسن نقوی کے ساتھ بیٹھنے کیلئے ترلے کرنے لگے۔
ذرائع کے مطابق جے شاہ نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو کولمبو میں پاک بھارت میچ دیکھنے کی دعوت دے دی ،چیئرمین پی سی بی کل ہونے والاپاک بھارت میچ کولمبو میں دیکھیں گے۔
ذرائع کے مطابق پاک بھارت میچ سے قبل چیئرمین پی سی بی محسن نقوی قومی سکواڈ سے ملاقات بھی کریں گے، آئی سی سی نے پاک بھارت میچ دیکھنے کیلئے بھارتی کرکٹ بورڈ حکام کو بھی دعوت نامہ بھیج دیاہے۔
یہ بھی پڑھیں:حکومت بجلی کی قیمتوں میں تبدیلی کا بوجھ کم آمدنی والے پاکستانیوں پر نہ ڈالے: آئی ایم ایف
صدر آئی سی سی جے شاہ بھی پاک بھارت میچ دیکھیں گے جہاں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے جے شاہ اور بی سی سی آئی آفیشلز کی ملاقات کا بھی امکان ہے۔
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر امین الا سلام کو بھی پاک بھارت میچ دیکھنے کی دعوت موصول ہوگئی ہے۔












Leave a Reply