(ویب ڈیسک)جے شاہ کا کوئی ویژن نہیں، مہارت نہیں، اس کی واحد خوبی یہ ہے کہ وہ بھارت کے وزیر داخلہ کا بیٹا ہے۔ آسٹریلیا کے کرکٹ ایکسپرٹ اور مصنف گیڈون ہیئگ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ساتھ جونک بن کر چمٹے ہوئے بھارتی وزیر داخلہ کے بیٹے جے شاہ کے بارے میں سیدھی بات سوشل پلیٹ فارم پر کر دی۔
گیڈون ہیئگ کی ویڈیو راشد لطیف نے شیئر کردی۔
کرکٹ کی دنیا کے نامور مصنف اور مشہور کتاب “انڈین سمرز: آسٹریلیا vs انڈیا؛کرکٹ بیٹل آف دی ٹائٹنز” کے مصنف گیڈون ہیئگ نے جآئی سی سی کے موجودہ صدر جے شاہ میں کوئی بھی صلاحیت نہ ہونے کا دبنگ بیان دے دیا۔
آسٹریلین مصنف نے کہا، “جے شاہ کی قابلیت صرف یہ ہے کہ وہ بھارتی وزیرداخلہ کا بیٹا ہے”۔

گیڈون ہیئگ نے کہا، “وہ اس کے سوا کچھ بھی نہیں، اس شخص کے پاس کوئی خاص ویژن نہیں ہے نہ ہی کوئی مہارت ہے۔ وہ بالکل بھی کرشماتی نہیں، اس کا کوئی بڑا ٹریک ریکارڈ نہیں ہے”۔
گیڈون ہیئگ نے جے شاہ کے نام نہاد امیج کے غبارے میں ایک ہی سوئی چبھونے پر اکتفا نہیں کیا بلکہ غبارے کو چھید ہی ڈالا، انہوں نے کہا، “اس بات کو ہضم کرنے کےلیے آپ کی حس مزاح عجیب و غریب ہونی چاہیے کہ جے شاہ کے پاس صلاحیت ہے اور وہ انٹرنیشنل کرکٹ کو چلانے کےحوالے سے اس پوسٹ کےلیے پوری دنیا میں سب سے بہتر ہے۔”
یہ بھی پڑھیں : انڈر19ورلڈ کپ؛ آسٹریلین کیپٹن کی غیرمعمولی سینچری، ایک اوور میں1 چھکا،4 چوکے مار ڈالے












Leave a Reply