حکومت نے 19 مارچ کوعام تعطیل کا اعلان کردیا


حکومت بلوچستان نے کل 19 مارچ کو صوبہ بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

اعلامیے کے مطابق 19 مارچ بروز جمعرات صوبہ بھر میں سرکاری و نجی ادارے بند رہیں گے۔

یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے عیدالفطر پر 2 روزہ سرکاری تعطیلات کا اعلان کیا تھا، اعلامیے کے مطابق 20 اور اور 21 مارچ 2026 کو عیدالفطر کی تعطیلات ہوں گی، جمعہ اور ہفتے کو عیدالفطر کی سرکاری چھٹیاں ہوں گی، 5 اور 6 دن کام کرنے والے سرکاری دفاتر میں تعطیلات کا اطلاق ہوگا۔

عیدالفطر پر سرکاری ملازمین کو 4 چھٹیاں ملیں گی، 22 مارچ کو اتوار کے باعث عام تعطیل ہی ہوگی جبکہ 23 مارچ کو بھی یوم پاکستان کی سرکاری چھٹی ہوگی۔


install suchtv android app on google app store

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *