حکومت کاعیدالفطر کے موقع پر قیدیوں کی سزا میں 90 روز کی کمی کا اعلان


عیدالفطر کے موقع پر سندھ حکومت نے قیدیوں کے لیے اہم ریلیف کا اعلان کرتے ہوئے سزاؤں میں 90 روز کی کمی کر دی ہے، تاہم یہ سہولت صرف مخصوص قیدیوں تک محدود رکھی گئی ہے۔

سندھ حکومت نے عیدالفطر کے پرمسرت موقع پر صوبے بھر کی جیلوں میں قید قیدیوں کے لیے سزاؤں میں 90 روز کی کمی کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے محکمہ جیل خانہ جات کی جانب سے باقاعدہ حکم نامہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

حکم نامے کے مطابق یہ رعایت صرف ان قیدیوں کو دی جائے گی جو اس کے اہل قرار پائیں گے، جبکہ سنگین نوعیت کے جرائم میں ملوث افراد کو اس سہولت سے باہر رکھا گیا ہے۔

محکمہ جیل خانہ جات کے اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ قومی خزانے کو نقصان پہنچانے، قتل، جاسوسی اور ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث قیدی اس رعایت کے مستحق نہیں ہوں گے۔

اسی طرح عمر قید کی سزا پانے والے ایسے قیدی جو اپنی لازمی 15 سال کی سزا مکمل نہیں کر سکے، ان کی سزا میں بھی کوئی کمی نہیں کی جائے گی۔

حکام کے مطابق اس فیصلے کا مقصد عید کے موقع پر مستحق قیدیوں کو ریلیف فراہم کرنا ہے، جبکہ سنگین جرائم میں سزا یافتہ افراد کے لیے قانون کے مطابق سختی برقرار رکھی گئی ہے۔


install suchtv android app on google app store

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *