مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدہ صورتحال کے باعث حکومت نے پنجاب اور بلوچستان میں تعلیمی ادارے عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
پنجاب میں تعلیمی ادارے کب تک بند رہیں گے؟
مریم نواز کی ہدایت پر صوبہ پنجاب میں تمام اسکول، کالج اور یونیورسٹیاں 10 مارچ سے 31 مارچ تک بند رہیں گی۔
حکومت کے مطابق:
توانائی بحران کے باعث کفایت شعاری اقدامات
وزیراعلیٰ پنجاب نے جنگ کے باعث پیدا ہونے والی معاشی مشکلات سے نمٹنے کے لیے کئی اہم فیصلے کیے ہیں:
-
صوبائی وزرا کے لیے سرکاری فیول بند
-
سرکاری افسران کے پٹرول و ڈیزل الاؤنس میں 50 فیصد کمی
-
وزرا اور افسران کے پروٹوکول گاڑیوں پر پابندی
-
سرکاری دفاتر میں ورک فرام ہوم پالیسی
-
آن لائن اجلاس اور ٹیلی کانفرنسز کا انعقاد
اس کے علاوہ ہارس اینڈ کیٹل شو سمیت سرکاری آؤٹ ڈور تقریبات بھی ملتوی کر دی گئی ہیں۔
پٹرولیم مصنوعات کی نگرانی
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نگرانی کے لیے ہر ضلع میں ڈسٹرکٹ پٹرولیم مانیٹرنگ کمیٹیاں قائم کرنے کا حکم دیا ہے جبکہ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کو ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم تیار کرنے کا ٹاسک بھی دیا گیا ہے۔
بلوچستان میں تعلیمی اداروں کی بندش
دوسری جانب بلوچستان حکومت نے بھی صوبے بھر کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے 9 مارچ سے 23 مارچ تک بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
صوبائی محکمہ تعلیم کے مطابق یہ فیصلہ علاقائی صورتحال اور ممکنہ ہنگامی حالات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
تعلیمی سرگرمیاں جاری رہیں گی
حکومت کے مطابق:
-
داخلہ مہم جاری رہے گی
-
اسکولوں کی ڈیجیٹل مردم شماری جاری رہے گی
-
اگر امتحانات شیڈول ہوں تو وہ مقررہ وقت پر ہوں گے













Leave a Reply