خطرناک وائرس بھارت میں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا انعقاد خطرے میں پڑ گیا



(24 نیوز)بھارت میں پھیلنے والے خطرناک وائرس نے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کا انعقاد خطرے میں ڈال دیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2026 کو بھارت میں نئے نیپا وائرس کے پھیلنے کے باعث خطرات کا سامنا ہے، جس نے اس میگا ایونٹ کے انعقاد پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔

بھارت کے مغربی بنگال میں دو نرسز اور ایک ڈاکٹر سمیت پانچ افراد میں نیپا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جن کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

حکام نے کم از کم 100 افراد کو قرنطینہ میں بھیج دیا ہے اور حفاظتی تدابیر مزید سخت کردی ہیں۔

یہ خطرناک وائرس 7 فروری کو شروع ہونے والے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے انعقاد سے چند ہفتے پہلے ہی پھیلنا شروع ہوا ہے۔

اگر وائرس کی شدت میں اضافہ ہوتا ہے تو اس سے ایونٹ کی تیاریوں، لاجسٹکس اور سکیورٹی انتظامات پر سنگین اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:پاکستان ورلڈ کپ کھیلے گا یا نہیں؟ چیئر مین پی سی بی کی آج وزیر اعظم سے اہم ملاقات





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *