خواتین ویٹ لفٹنگ  ریفری کورس میں 60 خواتین کی شرکت 



(24نیوز)خواتین ویٹ لفٹنگ  ریفری کورس میں 60 خواتین نے شرکت  کی۔

پنجاب ویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشن کے  سیکرٹری  عقیل جاوید بٹ کے مطابق  فری خواتین ریفری کورس 2026 منعقدہ نیشنل ویٹ لفٹنگ کلب پنجاب سٹیڈیم میں 5 ڈویژن سے تقریباً 60 گرلز نے بھرپور شرکت کی ۔چیئرپرسن نزہت جبیں نے سابق انٹرنیشنل ویٹ لفٹر مریم  شاہ کے ساتھ افتتاح کیا۔ اس موقع پر پاکستان ویٹ لفٹنگ ریفری ایسوسی ایشن کے صدر حافظ عمران بٹ نے بطور ڈائریکٹر کورس شرکا کو آئی ڈبلیو ایف کے ویٹ لفٹنگ سے متعلقہ جدید قوانین اور پیچیدہ تکنیکی امور کو قوانین کی حدود میں رہتے ہوئے نمٹانے کا طریقہ کار بتایا ۔انہوں نے تمام کلبوں سے مزید گرلز ریفریز کو ٹرین کرنے کی ضرورت اور اہمیت پر زور دیا تاکہ مستقبل میں وہ انٹرنیشنل مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کر سکیں ۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *