دنیا کی کرکٹ لیگز رینکنگ میں پی ایس ایل کا کون سا نمبر رہا؟


انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کو بڑا جھٹکا لگ گیا کیوں کہ وہ دنیا کی مہنگی ترین لیگ نہ بن سکی۔

ورلڈ کرکٹرز ایسوسی ایشن نے ورلڈ لیگز کی رینکنگ جاری کر دی جس کے مطابق پہلے نمبرپر انگلینڈ کی دی ہنڈرڈ جب کہ جنوبی افریقا کی ایس اے ٹی 20 دوسرے نمبر پر ہے جب کہ ٹاپ 10 لیگز میں آئی پی ایل کو رینکنگ میں تیسرے نمبر پر رکھا گیا ہے۔

دی ہنڈرڈ کو 75.2 جب کہ ایس اے ٹی 20 کو 68 رینکنگ پوائنٹس دیے گئے ہیں جب کہ آئی پی ایل کو 62.6 رینکنگ پوائنٹس دیے گئے ہیں۔

گلوبل پلیئرز باڈی کے مطابق انڈین پریمئیر لیگ کو مہنگی لیگ ہونے کے باوجود بہترین بننے کے لیے مزید بہتری کی ضرورت ہے۔آئی پی ایل کو پلیئرز رائٹس اور ویلفیئر میں بہتری لانے کی ضرورت ہے ۔

اس کے علاوہ ورلڈ کرکٹرز ایسوسی ایشن کی ورلڈ لیگز کی رینکنگ میں بی بی ایل 62.5 کے ساتھ چوتھے اور پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) 48 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔

چھٹے پر ایم ایل سی ساتویں پر آئی ایل ٹی ٹوئنٹی آٹھویں پر سی پی ایل نویں پر ابوظہبی ٹی 10 اور دسویں نمبر پر بی پی ایل ہے۔


install suchtv android app on google app store



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *