دورہ بنگلادیش:پاکستان ٹیم کے منیجر نوید اکرم چیمہ کو تبدیل کر دیا گیا



(24 نیوز)دورہ بنگلہ دیش کے لیے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے منیجر نوید اکرم چیمہ کو تبدیل کر دیا گیا ہے، وہ اب ٹیم کے ساتھ بنگلہ دیش روانہ نہیں ہوں گے۔

پاکستانی ٹیم کی جانب سے ارتضیٰ کمیل کو پاکستان ٹیم کا نیا مینجر مقرر کیا گیا ہے، ارتضیٰ کمیل اس سے قبل پاکستان ٹیم کے سیکیورٹی مینجر رہ چکے ہیں، جبکہ پولیس سروسز میں 18ویں گریڈ کے افسر ارتضیٰ کمیل کو دو سال قبل پی سی بی میں تعنیات کیا گیا تھا۔

سلمان لیاقت پہلی مرتبہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ بطور سیکیورٹی افسر جائیں گے، اس حوالے سے پی سی بی کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم کا غیر ملکی کوچنگ اسٹاف ٹیم کو براہ راست ڈھاکا میں جوائن کرے گا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم 8 مارچ کو کراچی سے بنگلادیش کے لیے روانہ ہوگی، بنگلادیش روانگی سے قبل ٹیم کا دو روزہ تربیتی کیمپ کراچی میں لگایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں :سونے کی قیمتوں کوریورس گیئرلگ گیا،فی تولہ2800 روپےسستا





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *