دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کا متنازع رن آؤٹ



(ویب ڈیسک)دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کو متنازع رن آؤٹ دے دیا گیا۔

بنگلادیشی کپتان مہدی حسن میراز سپورٹس مین سپرٹ بھول گئے۔ مہدی حسن کی گیند پر محمد رضوان نے سامنے شاٹ کھیلا۔ گیند بولر کے پاؤں سے ٹکرائی۔ 

سلمان علی آغا نے کریز سے باہر رہتے ہوئے گیند مہدی حسن کو دینے کی کوشش کی لیکن مہدی حسن نے سلمان سے پہلے گیند اٹھائی اور وکٹوں پر مار دی۔ امپائر نے رن آوٹ قرار دے دیا۔ 

پویلین لوٹتے ہوئے سلمان علی آغا کا شدید غصے کا اظہار کیا، جس پر بنگلادیشی وکٹ کیپر لٹن داس بھی ناراض دکھائی دیئے۔

محمد رضوان، ایمپائر اور ساتھی کھلاڑیوں نے سمجھا بجھا کر اُن کا غصہ ٹھنڈا کیا۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق وزیراعظم شہبازشریف کا بڑا اعلان





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *