رمضان المبارک کے لیے دفاتر کے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری


حکومت پنجاب نے رمضان المبارک کے دوران سرکاری دفاتر کے اوقات کار سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

صوبائی حکومت کے اعلامیے کے مطابق ہفتے میں پانچ دن کام کرنے والے صوبائی ادارے پیر سے جمعرات تک صبح 9 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک کام کریں گے۔

جبکہ ہفتے میں چھ دن کام کرنے والے سرکاری دفاتر پیر سے جمعرات تک صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک کھلے رہیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جمعہ کے روز صوبے بھر میں دفاتر کے اوقات صبح 9 بجے سے دوپہر 12 بج کر 30 منٹ تک ہوں گے۔

حکومت پنجاب کا کہنا ہے کہ یہ اوقات کار رمضان المبارک کے دوران نافذ العمل رہیں گے۔

 

 


install suchtv android app on google app store

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *