
(24 نیوز)فاسٹ بولر زمان خان نیشنل ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں کندھے کی انجری کا شکار ہوگئے جس کے باعث ان کی پاکستان سپر لیگ میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق زمان خان پشاور اور فیصل آباد کے میچ میں انجرڈ ہوئے، اُن کے کاندھے کا جوڑ اترا ہے۔
پی سی بی نے زمان خان کو لاہور میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کا میڈیکل پینل زمان خان کی ریکوری اور ری ہیب پلان ترتیب دے گا۔
کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ زمان خان کی فٹنس کی بحالی میں 4 سے 6 ہفتے لگ سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ فاسٹ بولر زمان خان پی ایس ایل میں راولپنڈی کے سکواڈ میں شامل تھے۔
مزید پڑھیں:پی ایس ایل 11، پنڈز فرنچائز نے کوچنگ اور مینجمنٹ سٹاف کا اعلان کر دیا











Leave a Reply