
(24 نیوز )زمبابوے ویمنز ٹیم کی اوپنر کیلس نڈھلوو نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں باؤنسر لگنے کے باعث زخمی ہوگئیں، اتوار کے روز ڈیونڈِن کے یونیورسٹی اول گراؤنڈ میں کیوی بولر بری اِلِنگ کے باؤنسر کو چھوڑنے کے لیے جب وہ بیٹھنے لگیں تو گیند ان کے ہیلمٹ پر آکر لگی۔
گیند لگتے ہی کیلس نڈھلوو فوراً زمین پر گِر گئیں اور میڈیکل اسٹاف نے آکر ان کا معائنہ کیا جس کے بعد ان کو ایمبولینس میں مقامی اسپتال لے جایا گیا۔
زمبابوے کی نگراں ہیڈ کوچ کیٹ ابراہیم نے میچ کے بعد پریس کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اچھی خبر یہ ہے کہ وہ (کیلس نڈھلوو) اب جواب دے رہی ہیں، وہ صحتیاب ہو رہی ہیں، دیکھتے ہیں اسکینز میں کیا تشخیص ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں :پاکستان اپنی خودمختاری پر سمجھوتہ نہیں کرے گا: اسحاق ڈار












Leave a Reply