زمبابوے کےلئے کوئی بھی لیگ چھوڑنی پڑے تو چھوڑ دوں گا سکندررضابٹ


(ویب ڈیسک)  زمبابوے  کی کرکٹ ٹیم کے پاکستانی نژاد کیپٹن سکندر رضا بٹ نے کہا ہے کہ  زمبابوے کےلئے کوئی بھی لیگ چھوڑنی پڑے تو چھوڑ دوں گا۔

زمبابوے کی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم سکندر رضا بٹ کی قیادت میں ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں اب تک نا قابلِ شکست ہے اور  سپر 8  راؤنڈ میں گروپ اے میں ڈالی گئی ہے جہاں سیمی فائنل میں جانے کے لئے اس کو  بھارت، جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز  کو شکست دینے کا چیلنج درپیش ہے۔

سپر ایٹ راؤنڈ کے گروپ بی میں پاکستان کو سیمی فائنل میں جانے کے لئے سری لنکا، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کو ہرانا ہے اگر زمبابوے اور  پاکستان اپنے اپنے گروپ میں ٹاپ سلاٹ میں آ گئیں تو دونوں ٹیموں کا سیمی فائنل میں سامنا دوسری ٹیموں سے ہو گا،یہ عین ممکن ہے کہ فائنل میں گرین شرٹس کا مقابلہ پاکستان نژاد سکندر رضا بٹ کی ہی ٹیم سے ہو جائے۔

 سکندر رضا نے  ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ میں اپنے ملک  زمبابوے کے لیے کوئی بھی وائٹ بال میچ نہیں چھوڑنا چاہتا، اس کے لیے مجھے کوئی بھی لیگ چھوڑنی پڑے تو چھوڑ دوں گا۔

سکندر رضا نے کہا کہ اگر آج مجھے زمبابوے کہے کہ 3دن بعد سیریز ہے چاہے وہ کسی بھی ٹیم سے ہو، نیشنل ڈیوٹی کے لیے میں آئی پی ایل ہو یا پی ایس ایل ہو، اسے چھوڑ کر پہلے اپنے ملک کی نمائندگی کروں گا۔

ایک سوال کے جواب میں سکندر رضا نے کہا کہ جب پرفارمنس ہوگی تو سب خوش ہوں گے اگر نہیں ہوگی تو لوگ کہیں گے کہ صرف لیگ کرکٹ پر توجہ ہے۔

آج جمعرات کی شام زمبابوے نے سری لنکا کی ٹیم کو کولمبو کی ہوم گراؤنڈ پر میچ ہرایا تو سکندر رضا نے  46 رنز بنائے تھے۔

زمبایوین کیپٹن نے کہا کہ میرے لیے پیسے کی زیادہ اہمیت نہیں بلکہ زمبابوے کی جرسی پہننا معنی رکھتا ہے۔

یہ پڑھیں: ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ؛  زمبابوے نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا

واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے 38ویں میچ میں زمبابوے نے سری لنکا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6 وکٹوں سے شکست دی۔

کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں زمبابوے نے سری لنکا کی جانب سے دیا جانے والا 179 رنز کا ہدف آخری اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

یہ بھی پڑھیئے:   عثمان طارق، صاحبزادہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے بہترین بیٹرز، باؤلرز کے ٹیبل پر اوپر، بھارت غائب 

کپتان سکندر رضا نے 26 گیندوں پر 45 رنز کی اننگز کھیلی، ان کی اننگ میں دو چوکے اور چار چھکے شامل تھے۔

سکندر رضا  پنجاب کے ظہیر عباس جیسے بڑے کرکٹرز پیدا کرنے والے شہر سیالکوٹ میں پیدا ہوئے تھے، اب وہ فخر کے ساتھ کہتے ہیں کہ ان کا جینا مرنا اپنے ملک زمبابوے کے لئے ہے۔

یہ بھی پڑھیئے:  ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں صاحبزادہ فرحان ٹاپ سکورنگ بیٹ،ایشان کشن بہت پیچھے رہ گیا  





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *