
( ویب ڈیسک )بنگلا دیش کے بولر مہدی حسن کی جانب سے اسپورٹس مین اسپرٹ بھول کر سلمان علی آغا کو رن کئے آؤٹ کئے جانے پر کرکٹ حلقوں میں اس ردعمل کو غیر اخلاقی قرار دیا جارہا ہے۔
اسی حوالے بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کرکٹر محمد کیف سے سلمان علی آغا کے حق میں سامنے آگئے اور بنگلا دیش کے کپتان مہدی حسن میراز کے خلاف بول پڑے۔
بھارتی کرکٹر محمد کیف نے سوشل میڈیا پر مہدی حسن میراز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وکٹ حاصل کرنے کی بے صبری اس طرز کے رن آوٹ کو درست قرار نہیں دے سکتی۔
This is so not done. No desperation of getting wickets can justify this run out. That too from a captain. Youngsters please remember, even if the World Cup final is on the line never do what the Bangladesh skipper did. Sports without fair play is no sports. https://t.co/1N5LjEuFUK
— Mohammad Kaif (@MohammadKaif) March 13, 2026
محمد کیف نے کہا کہ ایسی بے صبری کا مظاہرہ ایک کپتان کی جانب سے کیا گیا جو ہوا ٹھیک نہیں ہوا، نوجوانوں یہ یاد رکھنا کہ چاہے ورلڈ کپ فائنل داو پر لگا ہو وہ نہ کرنا جو بنگلا دیش کے کپتان نے کیا، فیئر پلے کے بغیر کھیل کھیل نہیں رہتا۔
واضح رہے کہ مہدی حسن میراز نے دوسرے ون ڈے میچ میں سلمان علی آغا کو متنازع رن آوٹ کیا جس پر سلمان علی آغا نے رن آوٹ ہونے کے بعد شدید غصے کا اظہار بھی کیا۔











Leave a Reply