
(24 نیوز)سابق پاکستانی فاسٹ بولر شعیب اختر نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل کے بعد بھارت کی کامیابی پر ردعمل دیا ہے جس پر سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی ہے۔
فائنل میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو 96 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا، یہ میچ نریندر مودی اسٹیڈیم احمد آباد میں کھیلا گیا۔
شعیب اختر نے کہا کہ یہ بالکل ایسے ہے جیسے کسی محلے میں ایک امیر بچہ باقی غریب بچوں کو کھیلنے کے لیے بلاتا ہے اور کہتا ہے کہ آؤ کرکٹ کھیلتے ہیں لیکن جیتوں گا میں ہی۔
بھارت ہمارے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی کر رہا ہے، 8 ٹیموں میں سے 4 رکھ لیتے ہیں، پھر انہی میں سے 3 کو آگے بلا لیتے ہیں اور آخر میں کہتے ہیں دیکھو میں جیت گیا، انہوں نے کرکٹ کو خراب کر دیا ہے۔
ان کے اس بیان پر سوشل میڈیا پر ملے جلے ردعمل سامنے آئے ہیں، کچھ شائقین نے ان کے مؤقف سے اتفاق کیا ۔
شایقین نے کہا کہ عالمی کرکٹ میں طاقت کا توازن واقعی ایک مسئلہ ہے، جبکہ دیگر مداحوں نے بھارت کی کارکردگی کا دفاع کیا ہے۔
اس ٹورنامنٹ کے دوران بھارت نے زیادہ تر میچز اپنے ہی ملک میں کھیلے ۔
مشترکہ میزبانی میں صرف ایک میچ سری لنکا میں ہوا تھا، سیمی فائنلز اور فائنل بھی بھارت میں ہی منعقد ہوئے۔












Leave a Reply