سابق ٹیسٹ امپائر رب نواز انتقال کر گئے



(24 نیوز)سابق ٹیسٹ امپائر اور کرکٹ آرگنائزر رب نواز سینئر بقضائے الہٰی انتقال کر گئے، وہ گزشتہ کچھ عرصے سے شدید علیل تھے۔

مرحوم کی نمازِ جنازہ آج دوپہر ایک بجے بھاگے شاہ مسجد میں ادا کی جائے گی، جس میں کرکٹ حلقوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔

آئی سی سی ایوارڈ یافتہ کرکٹ آرگنائزر ملک سرور  سمیت لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر خواجہ ندیم احمد نے رب نواز سینئر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے کرکٹ کے فروغ اور امپائرنگ کے شعبے میں گراں قدر خدمات انجام دیں۔

 ایسٹ زون کے صدر بلال مقیت، سیکرٹری حبیب الحسن شاہ، خازن شہباز علی، منیجر کرکٹ آپریشنز عابد حسین، عرفان منور، واصف زمان، ملک اسلم، کامل شاہ، بابا خورشید، عابد ذوالفقار خان، احمد ایاز خان، اعجاز شاہ اور احمد دین نے بھی مرحوم کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

کرکٹ حلقوں نے رب نواز سینئر کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی وفات سے کرکٹ برادری ایک مخلص اور باصلاحیت شخصیت سے محروم ہو گئی ہے۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *