سابق کپتان شعیب ملک کی مشہور اداکارہ سے چوتھی شادی کی خبریں زیر گردش


شعیب ملک کی چوتھی شادی سے متعلق افواہیں سوشل میڈیا پر گردش، ونیزا ستار سے ممکنہ شادی کی خبریں، تاحال کوئی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔ سابق قومی کپتان شعیب ملک ایک بار پھر سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی شادی کی افواہوں کے باعث خبروں کی زینت بن گئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ شعیب ملک 27 فروری کو معروف پاکستانی اداکارہ ونیزا ستار سے شادی کرنے والے ہیں، تاہم تاحال نہ شعیب ملک اور نہ ہی ونیزا ستار کی جانب سے ان خبروں کی تصدیق یا تردید کی گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر یہ خبر تیزی سے پھیل رہی ہے اور صارفین حیرت اور تجسس کا اظہار کر رہے ہیں۔ اگر یہ افواہیں درست ثابت ہوئیں تو یہ شعیب ملک کی چوتھی شادی ہوگی۔

شعیب ملک کی ازدواجی زندگی کا پس منظر

  • 2002 میں عائشہ صدیقی سے شادی، جو تقریباً آٹھ سال بعد ختم ہوگئی۔

  • 2010 میں بھارتی ٹینس اسٹارثانیہ مرزا سے شادی، جو 2024 میں علیحدگی پر منتج ہوئی۔

  • 20 جنوری 2024 کو پاکستانی اداکارہ ثنا جاوید سے شادی۔

تاحال چوتھی شادی سے متعلق کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا، اس لیے ان خبروں کی حقیقت واضح ہونا باقی ہے۔


install suchtv android app on google app store



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *