سات فروری کو ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کا میچ ہو پائے گا یا نہیں؟ ویدر فورکاسٹ اور ماہرین کی رائےکیاہے؟


(24نیوز) گرین شرٹس کولمبو  کے بارشی موسم میں  نیدر لینڈز کی ٹیم کے ساتھ پہلے میچ سے آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں اپنی پیش قدمی کا فاتحانہ آغاز  7 فروری کو  کریں گے۔

سات فروری کو میچ ہو گا یا بارش ہو گی؟ موسم کی پیش گوئیوں کو لے کر قیاس آرائیاں جاری ہیں لیکن آج بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات ہماری فورکاسٹ یہ ہے کہ بارش نہیں ہو گی اور پاکستان پیشگوئیوں کے عین مطابق یہ میچ بھاری مارجن کے ساتھ جیت کر بڑے نیٹ رن ریٹ کے ساتھ  ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کا آغاز کرے گا۔

پاکستان اور نیدرلینڈز  کے  7 فروری کو کولمبو میں ہونے والے میچ کے بارش کی نذر ہونے کا امکان بتانے والے موسم کی جس فورکاسٹ کو بڑھا چڑھا کر پیش کر رہے ہیں وہ  امریکی ویدر ویب سائیٹ “ایکو ویدر” کی ایک دن پہلے کی یہ کیلکولیشن ہے کہ 7 فروری کو کولمبو میں بارش کا امکان  64 فیصد ہو گا۔ ایکو  ویدر کی یہ کیلکو لیشن  سری لنکا کے ویدر سسٹم کے فراہم کردہ ڈیٹا کی بنیاد پر تھی۔ کسی جگہ پر بارش کا  64 فیصد امکان بارش کے “تقریباً نہ ہونے کے برابر” امکان کو ظاہر کرتا ہے۔ 

آج  4 فروری کی رات ایکو ویدر کولمبو میں بارش ہونے کا امکان  90  فیصد بتا رہا ہے اور تھندر سٹارم آنے کا امکان 26 فیصد بتا رہا ہے۔

 بارش ہونے کی صورت میں میچ کے اوور کم ہو سکتے ہیں اور میچ مکمل ابنڈن بھی ہو سکتا ہے۔ دونوں صورتوں میں پاکستان کا نیٹ رن ریٹ اور پوائنٹس ٹیبل پر پوزیشن متاثر ہو سکتی ہے۔    

اگر میچ مکمل ہوا تو امکان ہے کہ پاکستان اچھے مارجن کے ساتھ جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر اچھی ابتدا کرے گا۔ 
بارش کے خطرے کو بڑھا چڑھا کر بتانے والے لوگ  7 فروری کو ہی پاکستان کے آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں سپر ایٹ راؤنڈ میں جانے کا امکان ختم کر رہے ہیں۔

ماہرین بتا رہے ہیں کہ کولمبو کا غیر یقینی موسم پاکستان کے تین ٹی ٹوینٹی میچوں میں کہیں بھی رکاوٹ ڈال سکتا ہے لیکن اس کے باوجود پاکستان کے سپر ایٹ راؤنڈ میں جانے کو روک نہیں سکتا۔  گزشتہ ورلڈ کپ میں امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ورلڈ کپ میں پاکستان کے گروپ مرحلے سے آگے جانے کے امکان کو  بارش نے ہی روکا تھا۔  اسی طرح سری لنکا میں حالیہ ویمن ورلڈ کپ کے میچوں میں پاکستانی ویمن کو سری لنکا کے بارشی موسم نے ڈسٹرب کیا تھا۔ 

Caption ویمن ورلڈ کپ  میں پاکستان ویمنز ٹیم کے میچ میں بارش ہو جانے کے سبب میچ ہی منسوخ ہو گیا تھا۔ 

کولمبو میں تین میچوں میں سے میں سے دو ایسے ہیں جن کے دوران بارش ہونے کا امکان ہے۔  درحقیقت میچ کے مقرر وقت پر کتنی بارش ہو سکتی ہے، یہ جاننے کے لئے میچ کے دن تک انتظار کرنا پڑے گا۔ 

ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کے تین گروپ میچوں میں سے  ایک میچ بھی بارش کی نذر ہو گیا تو پوائنٹس کے ساتھ ساتھ پاکستان کا نیٹ رن ریٹ بھی متاثر ہو سکتا ہے، جو اگلے مرحلے میں رسائی کے لیے اہم ہے۔ 

لیکن زمینی حقیقت یہ ہے کہ اس  “غیر یقینی صورتحال” سے صرف مخصوص مبصر ہی پریشان ہیں، پاکستان کی ٹیم، ٹیم مینیجمنٹ اور فینز پر امید ہیں کہ آندھی آئے یا طوفان،  گرین شرٹس کا راستہ کسی سے نہین رک پائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: گلوان جنگ میں بھارت کی شکست، آرمی چیف کی کتاب پر لوک سبھا میں جنگ چھڑ گئی، مودی فرار

امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ بارش زیادہ تر میچ کے دوسرے حصے میں ہو سکتی ہے، جس کے نتیجے میں کھیل متاثر ہونے یا مکمل طور پر منسوخ ہونے کا خدشہ موجود ہے۔

پاکستان کا آخری گروپ میچ نمیبیا کے خلاف 18 فروری کو ہے، جس میں بارش کا امکان بہت تھوڑا  بتایا جا رہا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ میچ کے مکمل ہونے کے امکانات زیادہ ہیں اور معمولی رکاوٹ کے سوا بڑے مسئلے کا خدشہ کم ہے۔

آئی سی سی کے قوانین کے مطابق اگر ٹی ٹوینٹی میچ کے دوران بارش ہو جائے، نہ رکے تو میچ کا دورانیہ مختصر کیا جا سکتا ہے، بارش مختصر دورانیہ کا میچ کرنے کی بھی اجازت نہ دے تو میچ منسوخ کر کے دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا جاتا ہے۔ 

ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے سپر ایٹ راؤنڈ میں پاکستان کے آگے بڑھنے میں کولمبو کا موسم رکاوٹ بن سکتا ہے اور یہی موسم مواقع بھی لا سکتا ہے۔ 





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *