بلوچستان کے ضلع سبی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.7 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 15 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز سبی کے مشرق میں تقریباً 125 کلومیٹر دور واقع تھا۔
زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔ تاہم فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
ضلعی انتظامیہ نے صورتحال پر نظر رکھنے کا اعلان کیا ہے جبکہ شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔













Leave a Reply