سرمایہ کاروں کو مکمل سہولیات اور تحفظ کی یقین دہانی


وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات اور مکمل تحفظ فراہم کرے گی تاکہ پاکستان میں سرمایہ کاری کو فروغ دیا جا سکے۔آسٹریا بزنس فورم میں شرکت کے دوران وزیراعظم نے آسٹریا کی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دہائیوں پر محیط دوستانہ تعلقات موجود ہیں، جنہیں اب مضبوط اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے کا وقت آ گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں توانائی، آئی ٹی، زراعت، قابل تجدید توانائی اور کان کنی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں اور حکومت غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے سازگار ماحول فراہم کر رہی ہے۔

وزیراعظم نے اس موقع پر آسٹریا کے چانسلر کے ساتھ ہونے والی ملاقاتوں کو مثبت اور تعمیری قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان کی 60 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے اور حکومت آئی ٹی کے شعبے کو فروغ دینے کے لیے خصوصی اقدامات کر رہی ہے۔ صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر آئی ٹی تعلیم و تربیت کو فروغ دیا جا رہا ہے جبکہ نوجوانوں کی مہارتوں میں اضافے کے لیے مختلف ترقیاتی منصوبے بھی شروع کیے گئے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آسٹریا بزنس فورم میں شرکت سے دونوں ممالک کے اقتصادی تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز ہوگا اور باہمی تعاون مزید مستحکم ہوگا۔

 


install suchtv android app on google app store

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *