سری لنکا سے ٹکر سے قبل ہیری بروک کا دو ٹوک پیغام



( ویب ڈیسک )انگلش کرکٹ ٹیم کے بیٹر ہیری بروک کا کہنا ہے کہ سری لنکا کے خلاف حالیہ کامیابیوں سے ان کی ٹیم کو حوصلہ ضرور ملا ہے، تاہم وہ آئندہ میچ میں کسی بھی قسم کی کوئی غلطی نہیں کریں گے۔

واضح رہے کہ انگلینڈ اتوار کو سپر ایٹ مرحلے میں سری لنکا کے خلاف پالی کیلے کے میدان میں اترے گی جبکہ منگل کو پاکستان کا سامنا کرنا ہوگا اور 28 فروری کو نیوزی لینڈ سے میچ شیڈول ہے۔

یاد رہے کہ جنوری میں انگلینڈ نے پالی کیلے کے ہی مقام پر سری لنکا کو تین ٹی20 میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ کیا تھا۔

ہیری بروک کا کہنا تھا کہ پالی کیلے کی کنڈیشنز سے واقفیت ان کے لیے فائدہ مند ہو سکتی ہے، ہم یہاں کھیل چکے ہیں اور اس وکٹ اور گراؤنڈ کا تجربہ رکھتے ہیں، جس سے ہمیں اعتماد ملتا ہے اور اس تجربے کو کل کے میچ میں استعمال کریں۔

 یہ بھی پڑھیں:سونا مزید مہنگا،نئی قیمت نے ہوش اڑا دئیے

ہیری بروک نے خبردار کیا کہ موجودہ سری لنکن ٹیم پہلے سے زیادہ مضبوط نظر آ رہی ہے، خاص طور پر اوپنر پاتھم نیسانکا کی فارم کو دیکھتے ہوئے، جنہوں نے آسٹریلیا کے خلاف پالی کیلے میں سنچری اسکور کی تھی۔

انگلش بیٹر نے کہا کہ ان کے کچھ بلے باز بہت اچھی فارم میں ہیں، اگر ہم پاور پلے میں چند وکٹیں حاصل کر لیں تو ہمارے لیے بہتر ہوگا، نیسانکا اس وقت زبردست فارم میں ہیں اس لیے انہیں جلد آؤٹ کرنا ہمارے لیے مثالی ہوگا۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *