سری لنکا کا انگلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ 



(ویب ڈیسک )آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ سپر ایٹ مرحلے کے اہم میچ میں انگلینڈ کی سری لنکا کیخلاف بیٹنگ جاری ہے ۔

سپر ایٹ کے اہم میچ میں سری لنکا نے  انگلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ  کیا ۔

 سپر 8 مرحلے کے میچوں کے لیے کوئی ریزرو ڈے مختص نہیں کیا گیا، اس لیے اگر میچ  بارش کی وجہ سےممکن نہ ہو سکا تو دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے کر مقابلہ بے نتیجہ قرار دیا جائے گا۔شائقین کرکٹ کو امید ہے کہ موسم بہتر ہوگا اور ایک سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔

گزشتہ روز پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ بھی بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا تھا۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *