
( ویب ڈیسک ) قومی ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر محمد وسیم کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کو سب سے پہلے ٹیم کے لئے میں نے منتخب کیا تھا۔
ایک ٹرانسمیشن میں گفتگو کرتے ہوئے سابق چیف سلیکٹر محمد وسیم نے انکشاف کیا کہ پہلے ہم سلمان علی آغاز کو ٹیسٹ کرکٹ کے لئے لائے تھے پھر اس کو ہم ون ڈے میں لے کر آئے، اس کے بعد اس نے آہستہ آہستہ اپنے آپ کو ثابت کیا، پی ایس ایل میں اچھا کھیلا اور ٹی ٹوئنٹی میں بھی اپنے آپ کو اچھا پلیئر ثابت کیا۔
اس سے قبل پاکستان کے سابق کپتان محمد حفیظ نے سلمان آغا کی کپتانی کے حوالے سے کہا تھا کہ پہلے مجھے بھی سلمان کی بطور کپتان تقرری سمجھ نہیں آرہی تھی۔
سرکاری چینل پر بطور کرکٹ مبصر اظہار خیال کرتے ہوئے سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہا تھا کہ لوگوں نے سلمان کو بطور کپتان منتخب کرنے پر بہت تنقید کی اور مجھے بھی یہی لگتا تھا اور ابھی حالیہ دنوں میں بھی میں مجھے سلمان کی بطور کپتان تقرری سمجھ میں نہیں آرہی تھی۔
تاہم ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں یا کسی بھی فارمیٹ میں جب آپ ایماندار ہوتے ہیں تو اوپر سے اللہ پاک کی طرف سے محنت کا صلہ ملتا ہے، مجھے لگتا ہے کہ سلمان کو وہ مل رہا ہے۔
محمد حفیظ نے کہا کہ سلمان لیڈنگ فرام فرنٹ زون میں آنے کی کوشش ضرور کررہا ہے کیوں کہ بدقسمتی سے ہم نے پچھلے کچھ کپتان ایسے دیکھے جو اپنی پرفارمنس کو چھپانے کی کوشش کرتے تھے۔
سابق پاکستانی قائد نے کہا کہ وہ کپتان اپنے آپکو آگے مشکل میں نہیں پھینکتے تھے لیکن یہ ایک ایسا لڑکا ہے جو اپنی ایماندار اپنی محنت سے آگے آرہا ہے۔












Leave a Reply