
(24 نیوز)بھارت کی جنوبی افریقا سے شکست پر سوشل میڈیا ہر ہنگامہ برپا ہو گیا، شائقین اور سابق کرکٹرز کی جانب سے ملا جلا ردِعمل دیکھنے میں آیا۔
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے میں اتوار کو جنوبی افریقا نے دفاعی چیمپئن بھارت کو 76 رنز سے شکست دے کر عالمی کرکٹ میں تہلکہ مچا دیا۔
جنوبی افریقا کے کپتان ایڈن مارکم کا پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ درست ثابت ہوا، پروٹیز نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز کا بڑا مجموعہ اسکور بورڈ پر سجایا، تجربے کار بلے باز ڈیوڈ ملر نے جارحانہ انداز میں 35 گیندوں پر 63 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جس میں 7 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔
ہدف کے تعاقب میں بھارتی بیٹنگ لائن جنوبی افریقا کی منظم بولنگ کے سامنے بے بس نظر آئی اور پوری ٹیم 18.5 اوورز میں صرف 111 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026ء میں بھارت کی یہ پہلی شکست ہے، جبکہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اس کی 12 میچوں پر مشتمل ناقابلِ شکست سیریز بھی ختم ہو گئی، میچ کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر سابق کرکٹرز اور شائقین نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے جنوبی افریقا کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اسے بھارت کے لیے زوردار دھچکا قرار دیا اور کہا کہ پروٹیز نے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ تینوں شعبوں میں شاندار کھیل پیش کیا۔
Wow .. this is a hammering for India .. Brilliant from SA with Bat , Ball and in the field .. #ICCMensT20WorldCup2026
— Michael Vaughan (@MichaelVaughan) February 22, 2026
جنوبی افریقا کے سابق کپتان گریم اسمتھ اور ہرشل گبز نے بھی قومی ٹیم کی تاریخی فتح پر مبارکباد دیتے ہوئے دباؤ میں بہترین بیٹنگ اور مؤثر قیادت کو سراہا،دوسری جانب سابق بھارتی کرکٹرز محمد کیف، عرفان پٹھان اور سنجے منجریکر نے بھارتی ٹیم کی کارکردگی پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔
Really disappointing performance from Team India today. The batting struggles were exposed by South African bowlers, but honestly, this has been a recurring issue throughout the World Cup.
— Irfan Pathan (@IrfanPathan) February 22, 2026
عرفان پٹھان کا کہنا ہے کہ بھارتی بیٹنگ کی کمزوریاں پورے ٹورنامنٹ میں نمایاں رہی ہیں، محمد کیف نے بھارتی بولنگ اٹیک میں 2 کمزور کڑیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ حریف ٹیمیں ان بولرز کے خلاف کھل کر کھیل سکتی ہیں۔
South Africa today showed they have a high class overall bowling attack, no bowler the opposition can go after. Can’t say the same about India, they have at least two weak links. Two bowlers who batsmen can take liberties.
— Mohammad Kaif (@MohammadKaif) February 22, 2026
بھارت کی شکست کے بعد سوشل میڈیا پر بھارتی براڈکاسٹر کے ایک متنازع اشتہار پر بھی تنقید کی گئی، جس میں جنوبی افریقا کو چوکرز کہا گیا تھا۔
ایک صارف نے طنزیہ انداز میں لکھا ہے کہ سنڈے کیسا رہا، بھائی؟ جو میچ کے بعد وائرل ہونے والے جملوں میں شامل رہا۔
Bhai, jo bhi ye post dekhe, Irfan Pathan ko tag karke bol do…
“Sunday kaisa raha, Bhai?” ????#CricketVibes #T20WorldCup #INDvSA pic.twitter.com/Z7W9EQdkLY— Muhammad asif (@asif38689) February 22, 2026
صارفین نے اس اشتہار کو غیر ضروری اور توہین آمیز قرار دیتے ہوئے براڈکاسٹرز سے آئندہ محتاط رہنے کا مطالبہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :امریکی ریاست الاسکا کے قریب 6.3 شدت کا زلزلہ












Leave a Reply