
(ویب ڈیسک )بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسپنر کلدیپ یادیو نے اپنی بچپن کی دوست ونشیکا چڈھا سے شادی کر لی۔
یہ شاندار شادی کی تقریب بھارت کے خوبصورت ہل اسٹیشن میسوری میں منعقد ہوئی، جہاں معروف لگژری ہوٹل کو کئی دنوں کے لیے خصوصی طور پر بک کیا گیا تھا۔
دونوں کا تعلق کانپور سے ہے اور وہ بچپن سے ایک دوسرے کو جانتے ہیں، کلدیپ اور ونشیکا کی گزشتہ سال لکھنؤ میں نجی تقریب کے دوران منگنی ہوئی تھی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ شادی پہلے نومبر 2025ء میں طے تھی تاہم کلدیپ یادیو نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے اسے مؤخر کردیا تھا، جس میں بھارتی ٹیم نے کامیابی حاصل کی۔
یہ بھی پڑھیں :عید پرخواتین کے فیشن میں کیا نیا ٹرینڈ آنے والا ہے؟
شادی کی تقریب میں کئی موجودہ اور سابق بھارتی کرکٹرز نے شرکت کی۔
تقریب سے قبل رنگا رنگ سنگیت کی تقریب بھی منعقد ہوئی جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں، ایک ویڈیو میں کلدیپ یادیو اور ونشیکا چڈھا کو آتش بازی کے درمیان ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے چلتے دیکھا جا سکتا ہے۔
رپورٹس کے مطابق ونشیکا چڈھا لائف انشورنس کارپوریشن آف انڈیا میں ملازمت کرتی ہیں۔
سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے اس جوڑے کو مبارکبادوں اور نیک تمناؤں کا سلسلہ جاری ہے۔












Leave a Reply