
( ویب ڈیسک )آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے 35 ویں میچ میں پاکستان نے نمیبیا کےخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا ۔
ٹی 20 ورلڈ کپ کے اہم میچ پاکستان نے نمیبیا کےخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا۔ پاکستان ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئیں ہیں ، شاہین آفرید اور ابرار احمد کی جگہ سلمان مرزا اور خواجہ نافع کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے
15 فروری کو بھارت کے خلاف 61 رنز کی بدترین شکست کے بعد پاکستان کے لیے یہ مقابلہ فیصلہ کن بن گیا ہے اور قومی ٹیم کو اگلے مرحلے میں جگہ یقینی بنانے کے لیے نمیبیا کے خلاف کامیابی درکار ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بھارت سے کرکٹ ورلڈ کپ شفٹ ؟سیاسی کشیدگی نے گھنٹیاں بجا دیں!
پوائنٹس ٹیبل پر نظر ڈالی جائے تو پاکستان اس وقت تین میچز میں دو فتوحات اور ایک شکست کے ساتھ گروپ اے میں تیسرے نمبر پر موجود ہے جب کہ اس کا نیٹ رن ریٹ منفی 0.403 ہے جو امریکا سے بھی کم ہے تاہم اگر بارش کے باعث میچ منسوخ ہو جاتا ہے تو دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ ملے گا اور پاکستان 5 پوائنٹس کے ساتھ سپر ایٹ مرحلے میں جگہ بنا لے گا۔












Leave a Reply