
(24 نیوز)ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2026 کے سپر ایٹ مرحلے کے اہم میچ میں جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ویسٹ انڈیز نے اب تک 5 اوورزمیں 47 رنز بنا لئے ہیں اور اس کے 4 کھلاڑی پویلین لوٹ چکے ہیں۔
احمدآباد نریندر مودی سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں جنوبی افریقی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
جنوبی افریقہ نے گزشتہ میچ میں بھارت کو شکست دینے والی ٹیم کو ہی میدان میں اتارا ہے۔
دوسری جانب ویسٹ انڈین کپتان شائے ہوپ کا کہنا ہے کہ ہم بھی پہلے بولنگ کرنا چاہتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، عقیل حسین کی جگہ روسٹن چیز کی واپسی ہوئی ہے۔
شائے ہوپ نے وضاحت کی عقیل حسین کو ڈراپ نہیں کیا گیا ہے بس مخالف ٹیم کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ تبدیلی کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں:سلمان آغا کی اہلیہ نے سوشل میڈیا پر ہونیوالی بد سلوکی کیخلاف آواز اٹھا دی












Leave a Reply