سپر ایٹ راؤنڈ کے پہلے میچ کا ٹاس پاکستان نے جیت لیا ٹاس ہوتے ہی بارش ہو گئی



(24نیوز) کولمبو  کے پریما داسا سٹیڈیم میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے ٹی توینٹی میچ کا ٹاس ہو گیا ہے۔

پاکستان کے کیپٹن  سلمان علی آغا نے ٹاس جیت لیا ہے۔

 سلمان علی آگا نے ٹاس جیتنے کے بعد خود بیٹنگ کرنے کی آپشن لی ہے۔

اگر بارش نے مداخلت نہ کی تو میچ طے شدہ طریقہ کے مطابق ساڑھے چھ بجے شروع ہو جائے گا۔

یہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے سپر ایٹ راؤنڈ کا پہلا میچ ہے۔ 

ٹاس ہوتے ہی بارش ہو گئی

پریما داسا سٹیڈیم میں سپر ایٹ راؤنڈ کے پہلے میچ کا ٹاس ہونے کے بعد جونہی دونوں ٹیموں کے کیپٹن ڈریسنگ رومز مین واپس گئے، بارش ایک بار پھر شروع ہو گئی۔

 کولمبو میں آج شام بارش میچ کے وقت سے دو گھنٹے پہلے شروع ہوئی تھی۔ ٹاس کا وقت ہونے سے کچھ دیر پہلے بارش رک گئی تھی۔

بارش رکنے کے بعد دونوں ٹیموں کے نمائندہ کھلاڑیوں نے وکٹ کا معائنہ کیا تھا۔ اس کے بعد آفیشلز نے طریقہ کار کے مطابق ٹاس کروا دیا۔ 

ٹاس ہونے کے چند لمحے بعد ہی بارش دوبارہ شروع ہو گئی۔

بارش ہوتے ہی گراؤنڈ سٹاف نے وکٹ کو دوبارہ ڈھانپ دیا ہے۔

اس وقت بارش رکنے کا انتظار کیا جا رہا ہے۔ 





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *