سپر ایٹ میں باہر ہونے والی ویسٹ انڈین ٹیم اب بھی وطن واپسی کی منتظر 



 (ویب ڈیسک )ٹی 20 ورلڈکپ سے باہر ہونے والی ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم بدستور بھارت سے وطن واپس جانے کی منتظر ہے۔

تفصیلات کے مطابق مشرق وسطیٰ میں کشیدگی سے فضائی راستے بند ہونے کی وجہ سے ان کی واپسی میں تاخیر ہورہی ہے۔

 گرچہ زمبابوین اسکواڈ کا پہلا بیچ وطن واپس روانہ ہوچکا ہے مگر ویسٹ انڈین ٹیم کو واپسی کا انتظار ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیش کا پاکستان کیخلاف ون ڈے  سکواڈ کا اعلان

ورلڈکپ سے باہر ہونے کے پانچ دن بعد بھی کھلاڑی اور اسٹاف کولکتہ کے ایک ہوٹل میں مقیم ہیں۔

 صورتحال سے گھبرا کر ویسٹ انڈین کوچ ڈیرن سیمی گزشتہ روز نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی تھی کہ  میں گھر واپس جانا چاہتا ہوں ۔

 واضح رہے کہ آئی سی سی کھلاڑیوں کی محفوظ وطن واپسی کیلیے کوششوں میں مصروف ہے، اس حوالے سے چارٹرڈ فلائٹ کا انتظام کیا جارہا ہے۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *