ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سیمی فائنل کی جنگ انتہائی دلچسپ مرحلے میں داخل ہو گئی ہے اور پہلی بار یہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ کوئی بھی ایشیائی ٹیم آخری چار میں جگہ نہ بنا سکے۔
جنوبی افریقا کے ہاتھوں شکست کے بعد بھارت کی پوزیشن غیر یقینی ہو گئی ہے۔ بھارت کو اب زمبابوے اور ویسٹ انڈیز کے خلاف میچز کھیلنا ہیں۔
اگر ویسٹ انڈیز جنوبی افریقا کو ہرانے میں کامیاب ہو جاتا ہے تو سیمی فائنل کی دوڑ مزید پیچیدہ ہو جائے گی۔
پاکستان بھی مشکل صورتحال سے دوچار ہے۔ قومی ٹیم کو اپنے آخری میچ میں سری لنکا کو لازمی شکست دینا ہوگی، جبکہ دیگر میچز کے نتائج پر بھی انحصار کرنا پڑے گا۔
نیوزی لینڈ کا نیٹ رن ریٹ +3.050 ہے جبکہ پاکستان کا -0.461 ہے، اس لیے پاکستان کو نہ صرف کامیابی بلکہ بہتر مارجن سے فتح درکار ہوگی۔
اگر نیوزی لینڈ اپنے آخری میچ میں انگلینڈ سے ہار جاتا ہے تو پاکستان کے امکانات روشن ہو سکتے ہیں۔
سری لنکا پہلے ہی نیوزی لینڈ سے شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہو چکی ہے، جبکہ افغانستان سپر ایٹ مرحلے تک رسائی حاصل نہ کر سکا۔ بنگلہ دیش نے احتجاجاً ٹورنامنٹ میں شرکت نہیں کی۔
سیمی فائنل کی یہ دوڑ اب مکمل طور پر آخری میچز کے نتائج اور نیٹ رن ریٹ پر منحصر ہو چکی ہے، جس سے شائقین کرکٹ کی دلچسپی عروج پر پہنچ گئی ہے۔













Leave a Reply