شدید دھند کے باعث کئی مقامات پر موٹرویز بند


پنجاب کے کئی شہروں میں شدید دھند کی وجہ سے حدنگاہ متاثر ہونے پر کئی مقامات پر موٹرویز بند کردی گئیں۔ موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے ایم 3،فیض پور سے سمندری تک دھندکی وجہ سے بند کردی گئی ہے۔

موٹروے ایم 4، شیرشاہ سے عبدالحکیم تک ، موٹروے ایم 5، شیرشاہ سے ظاہر پیر تک دھندکی وجہ سے بند ہے۔

موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے ایم 11،لاہور سے سمبڑیال تک دھند کی وجہ سے بند ہے۔


install suchtv android app on google app store

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *