شمالی وزیرستان سرحد پر پاک فوج کی کامیاب کارروائی، متعدد افغان طالبان ہلاک


پاک فوج نے شمالی وزیرستان کے مواز کلے میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی دراندازی کی بڑی کوشش کو بروقت کارروائی سے ناکام بنایا۔ متعدد دہشت گرد ہلاک اور کمپاؤنڈز تباہ، کارروائی جاری رہے گی۔ شمالی وزیرستان کے مواز کلے سرحدی علاقے میں پاک فوج نے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی بڑی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گرد علاقے میں داخل ہونے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، لیکن پاک فوج کی بروقت اور مؤثر کارروائی کے نتیجے میں کئی طالبان ہلاک ہو گئے جب کہ دیگر فرار ہونے پر مجبور ہوئے۔

پاک فوج نے دشمن کے کمپاؤنڈز اور ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر مکمل تباہ کر دیا۔

ذرائع کے مطابق آپریشن غضب للحق کے تحت کارروائیاں اہداف کے حصول تک جاری رہیں گی۔ اس دوران پاک فوج علاقے میں سیکیورٹی مضبوط رکھنے اور ممکنہ دراندازی کی روک تھام کے لیے چوکس ہے۔

سیکیورٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ آپریشن کا مقصد نہ صرف دہشت گردوں کو ختم کرنا بلکہ شمالی وزیرستان میں امن و امان کی صورت حال کو یقینی بنانا اور عوام کی حفاظت کرنا ہے۔


install suchtv android app on google app store

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *