
(24نیوز)صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے دوسرے میچ میں اپنی ففٹی 27 گیندوں سے مکمل کر لی ہے۔
آج کی ففٹی میں صاحبزادہ فرحان کے 4چوکے اور 4 چھکے شامل ہیں۔ اس وقت ان کا رن ریٹ 188 ہے۔ آج میچ میں مزید رن بنا کر وہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے ٹاپ سکورنگ بیٹر بھی بن سکتے ہیں۔ اس وقت یہ اعزاز ٹم سیفرٹ کے پاس ہے جنہوں نے 154 رنز بنائے ہیں۔
نیدر لینڈز کے ساتھ پہلے میچ میں فرحان 47 رنز بنا کر پاؤل وین میکرن کی بال پر کیچ آؤٹ ہو گئے تھے۔ انہوں نے یہ سکور 31 گیندوں سے 4 چوکے اور 2 چھکے مار کر کیا تھا۔












Leave a Reply