اسلام آباد میں صدر مملکت نے پارلیمنٹ سے منظور شدہ سات اہم قانون سازی کے بلوں کی منظوری دے دی، جس کے بعد یہ بل باقاعدہ طور پر قانون کی شکل اختیار کر گئے۔ منظور شدہ بلوں میں نیشنل ٹیرف کمیشن ترمیمی بل، ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ ترمیمی بل 2026، ٹرانسفر آف ریلویز ترمیمی بل اور ڈومیسٹک وائلنس بل 2026 شامل ہیں۔
اس کے علاوہ صدر مملکت نے دانش اسکول اتھارٹی بل، انکم ٹیکس ترمیمی بل اور نیشنل کمیشن فار ہیومن رائٹس بل 2026 کی بھی توثیق کر دی ہے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق ان قوانین کا مقصد معاشی اصلاحات، برآمدات کے فروغ، ریلوے کے نظام میں بہتری، گھریلو تشدد کے خلاف مؤثر اقدامات اور انسانی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔
دانش اسکول اتھارٹی بل کے تحت معیاری تعلیم کے فروغ اور ادارہ جاتی بہتری پر توجہ دی جائے گی، جبکہ انکم ٹیکس ترمیمی بل کے ذریعے ٹیکس نظام کو مزید مؤثر اور شفاف بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔
نیشنل کمیشن فار ہیومن رائٹس بل انسانی حقوق کے ادارے کو مزید مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ان قوانین سے مختلف شعبوں میں اصلاحات کا عمل تیز ہوگا۔













Leave a Reply