صدر مملکت آصف زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دے دی


صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔ صدرمملکت نے وزیرِ اعظم کی ایڈوائس پر نہال ہاشمی کی بطور گورنر تقرری کی منظوری دی ہے۔ صدر زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات ہونے پر مبارکباد  دیتے ہوئے  نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

نہال ہاشمی کے سیاسی کیرئیر پر مختصر نظر

کراچی سے تعلق رکھنے والے نہال ہاشمی گزشتہ کئی دہائیوں سے مسلم لیگ ن سے وابستہ ہیں، وہ 1997 سے 1999 تک وزیراعظم نواز شریف کے مشیر برائے قانون و انصاف رہے، 2012 میں انہوں نے کراچی میں مسلم لیگ ن کے صدر کے طور پر خدمات انجام دیں اور پھر اگست 2014 میں انہیں سندھ میں مسلم لیگ ن چیپٹر کا جنرل سیکرٹری بنایا گیا۔

2015 میں نہال ہاشمی مسلم لیگ ن کی پنجاب سے نشست پر سینیٹ کے امیدوار منتخب ہوئے اور اب انہیں گورنر سندھ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

2017 میں پاناما کیس سے متعلق متنازع بیان پر نہال ہاشمی کو مسلم لیگ ن سے نکال دیا گیا تھا تاہم پھر 2021 میں ان کی رکنیت بحال کر دی گئی تھی۔


install suchtv android app on google app store

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *