عثمان طارق، صاحبزادہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے بہترین بیٹرز، باؤلرز کے ٹیبل پر اوپر، بھارت غائب


(24نیوز)  آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے گروپ میچوں کا مرحلہ مکمل ہونے تک پاکستان کے بیٹر اور باؤلر ورلڈ کپ کے سٹیٹس ٹیبلز پر  اوپر ابھر آئے۔

اوپنر صاحبزادہ فرحان کے ٹاپ سکورنگ بیٹر  اور بیسٹ سکورر بیٹر بن جانے کے بعد جادوگر باؤلر عثمان طارق بھی چھلانگ لگا کر  سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے اور  کسی ایک میچ میں بہترین  پرفارمنس دینے والے باؤلرز کی فہرست میں آ گئے۔

عثمان طارق نے آج کروپ اے میں گرین شرٹس کے آخری میچ میں نمیبیا کے  4 بیٹرز کو آؤٹ کیا۔  انہوں نے  16 رنز دے کر  ساڑھے تین اوورز میں یہ کام مکمل کیا۔ ان کا ایک اوور میڈن رہا۔ اس میچ کے بعد آئی سی سی نے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے سٹیٹس اپ ڈیٹ کئے تو عثمان طارق سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے باؤلرز کی لسٹ میں دوسرے نمبر پر آ گئے۔

  سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے باؤلر امریکہ کے شیڈلی شاک ویک نے 13 وکٹیں حاصل کیں، دوسرے نمبر پر  مشیل لیسک ہیں جن کی  9 وکٹیں رہیں۔ ان دونوں باؤلرز نے چار چار میچ کھیل کر یہ وکٹیں حاصل کیں۔ اور ان دونوں کا ٹی ٹوینٹی میں  مزید وکٹیں لینے کا امکان معدوم ہو چکا ہے کیونکہ دونوں ملک گروپ سٹیج میں ہی فارغ ہو گئے ہیں۔ 

عثمان طارق نے 3 میچ کھیل کر 8 وکٹیں لیں۔ انڈیا کے  ساتھ میچ میں انہیں صرف ایک وکٹ ملی، آج کے میچ میں چار وکٹین ملیں اور اپنے پہلے میچ میں 3 وکٹیں ملی تھیں۔

سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے 5 ٹاپ باؤلرز میں سے عثمان طارق کا اکونومی ریٹ سب سے اچھا ہے۔

عثمان طارق کو آج شام  کسی ایک میچ مین بہترین پرفارمنس دینے والے باؤلرز کی لسٹ میں بھی جگہ مل گئی ہے۔

عثمان طارق ساڑھے 3 اوورز میں  16 رنز کے عوض 4 وکٹیں لے کر  4.57 اکانومی کے ساتھ  بہترین باؤلرزکی لسٹ میں 5 ویں سلاٹ پر  آ گئے ہیں۔ 

اس لسٹ میں  موجود باؤلرز میں سے صرف رومیریو شیفرڈ اور بلیسنگ مضربانی  ٹاپ ایٹ راؤنڈ میں کھیلیں گے۔ باقی دو  باؤلرز کا ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں سفر تمام ہو چکا ہے۔ عثمان طارق کے ٹاپ8 راؤنڈ میں زیادہ اچھی پرفارمنس دینے کے وائٹل چانسز موجود ہیں۔ 

صاحبزادہ فرحان کی بڑی چھلانگ

آج نمیبیا کے ساتھ میچ میں سو رنز بنانے کے بعد صاحبزادہ فرحان آئی سی سی کے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ سٹیٹس کے 2 ٹیبلز میں شامل ہوئے۔ 

سب سے زیادہ انفرادی سکور کرنے والے بیٹز کے ٹیبل پر صاحبزادہ اب پہلی سلاٹ پر  مستحکم ہیں۔  کسی دوسرے کے ان کے نزدیک آنے کا امکان اب کم ہے۔ بھارت کے  ایشان کشن  نے آج نیدر لینڈز کے ساتھ گروپ میچ میں  18 رنز پر آؤٹ ہو کر صاحبزادہ کے نزدیک آنے کا چانس مِس کر دیا۔ ایشان اب ٹاپ فائیو بیترز کی لسٹ سے باہر نکل چکے ہیں۔ ان کو دھکا صاحبزادہ نے ہی دیا۔ 

 اب سری لنکا کے کوسل مینڈس کے باس ایک چانس باقی ہے کہ وہ لنکا کے آخری گروپ میچ میں 53 رنز بنا کر صاحبزادہ فرحان سے ٹاپ سلاٹ چھین لیں۔

کسی ایک میچ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹرز کے ٹیبل پر آج کی سینچری کے بعد صاحبزادہ کو  تیسری پوزیشن ملی ہے۔

کینیڈا کے یوراج سمرا 110 رنز کے ساتھ پہلے اور سری لنکا کے پاتھم نسانکا 100 رنز لیکن بہتر سٹرائیک ریٹ کے ساتھ دوسری پوزیشن پر ہیں۔  اس لسٹ میں روایتی حریف بھارت کا کوئی بیٹر موجود نہیں۔  صرف نسانکا، ٹم سیفرٹ اور صاحبزادہ کو سپر ایٹ راؤنڈ میں مزید سینچریاں سکور کرنے کا موقع ملا ہے تاہم سپر ایٹ راؤنڈ مین کسی بھی ٹیم کا کوئی بھی بیٹر کچھ بھی بڑا کر سکتا ہے۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *